آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: بحرین کے قریب بھاری پتھر تلے دب کر مزدور جاں بحق

سوات (زما سوات) – بحرین کے علاقے مدین گریڈ اسٹیشن کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں کام کے دوران 42 سالہ شخص رحمان سکنہ دبرگئ بھاری پتھر کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

کنٹرول روم سوات کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ امدادی کارکنوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کی لاش ملبے سے نکالی اور سول اسپتال مدین منتقل کر دیا۔

پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مقامی افراد نے حکومت سے مزدوروں کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button