آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: بریکوٹ میں ٹریفک حادثہ، چار افراد زخمی
سوات: بریکوٹ کے علاقے پاڑئی میں ڈاٹسن اور موٹر کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں رحمان حسین (23 سال)، حسین اکبر (40 سال)، اکبر علی (42 سال) اور وقاص (19 سال) شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔