آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: بلوگرام گرلز سکول میں افسوسناک واقعہ، دو کمسن طالبات 60 فٹ گہرے کنویں میں گر گئیں، بروقت کارروائی سے بچا لیا گیا

سوات (نمائندہ خصوصی) بلوگرام کے گرلز سکول میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں دو کمسن طالبات اسکول احاطے میں موجود 60 فٹ گہرے کنویں میں گر گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچیوں کو بحفاظت کنویں سے نکال لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، متاثرہ بچیوں کی شناخت مرجان دختر ایوب عمر 12 سال اور جویریہ دختر فخر عالم عمر 7 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں طالبات کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سیدو سنٹرل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔

واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ، والدین اور اہل علاقہ کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اسکولز میں موجود ایسے خطرناک مقامات کی فوری نشان دہی اور حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button