آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، 32 افراد کے خلاف مقدمات درج

سوات : ضلعی انتظامیہ سوات نے خوازہ خیلہ بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر موجود غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا۔ کارروائی کے دوران 32 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جن پر فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے کا الزام تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ محمد عامر نے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور ایس ایچ او خوازہ خیلہ کے ہمراہ آپریشن کی نگرانی کی۔ آپریشن میں بازار میں موجود دکان داروں اور ہوٹل مالکان کی جانب سے عوامی راستوں پر رکھی گئی رکاوٹوں کو ختم کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق، تجاوزات کے باعث شہریوں اور ٹریفک کو مشکلات کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے تاکہ عوامی راستوں کو تجاوزات سے پاک کیا جا سکے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button