آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: تحصیل کبل میں نوجوان کی قتل شدہ لاش برآمد، پھندہ لگا کر قتل کیا گیا۔
سوات: تحصیل کبل میں ایک نوجوان کی قتل شدہ لاش برآمد ہوئی، جسے مبینہ طور پر پھندہ لگا کر قتل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع کنٹرول روم سوات کو موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے دیولئی ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔
مقامی افراد نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔