سوات تعلیمی بورڈ میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں تعلیمی بورڈ سیدوشریف نے محکمہ جنگلات اور سول ڈیفنس کے تعاون سے شجری کاری مہم کا آغاز کردیا۔سوات بورڈ اب امتحانات کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں شجری کاری کراکر زیادہ پودے لگانے والے طلباء کو انعامات دے گا۔اس سلسلے میں سوات بورڈ میں شجری کاری مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔سوات تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سیدنبی شاہ اور ڈی ایف اووسیم خان نے پودے لگاکر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر کنٹرولر امتحانات عمرحسین اور سول ڈیفنس کے سربارہ محمدالیاس بھی موجود تھے۔مہم کے دوران بورڈ اہلکاروں ا ور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے پودے لگائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر سید نبی شاہ نے کہاکہ سوات بورڈ کے احاطے میں 5ہزار پود ے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سوات بورڈ اب بچوں سے امتحانات کے ساتھ ساتھ پودے لگانے میں بھی مقابلہ کرائے گا اور انہیں ایوارڈز بھی دئیے جائیں گے۔ڈی ایف او سوات وسیم خان نے کہاکہ مون سون شجری کاری مہم کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور اب مہم کے دوران سوات ڈویژن میں 3لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔