سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا،کرن خلیل کی پہلی پوزیشن
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات بورڈ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا، مجموعی طورپر نتیجہ 85فیصد رہا، پرائیویٹ سکولوں نے پوزیشن حاصل کرلی، سرکاری سکول کوئی پوزیشن حاصل نہ کرسکی، سوات بورڈ کے کنٹرلر عمرحسین خان نے گزشتہ روز نتائج کااعلان کردئے، 2019 کے سالانہ امتحان میں جماعت نہم سائنس گروپ میں 34342طلباء وطالبات میں سے 23708کامیاب ہوئے اوران کانتیجہ 69فیصد رہا، جماعت نہم کے جنرل گروپ میں 6246طلباء وطالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔ اوران میں کامیاب ہونیوالے طلباء وطالبات کی تعداد1892رہی، اوران کانتیجہ 30%رہا۔ مجموعی طور پر جماعت نہم کے امتحان میں کل 40588طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 25601کامیاب قرارپائے اورنتیجہ 63فیصد رہا۔ جماعت دہم سائنس گروپ میں 30061طلباء وطالبات میں سے 26928کامیاب ہوئے اور ان کانتیجہ 90فیصد رہا۔ جبکہ جنرل گروپ میں 6226طلباء وطالبا تنے امتحان میں حصہ لیا اوران میں کامیاب ہونیوالے طلباء وطالبات کی تعداد3798رہی اور ان کانتیجہ 81فیصد رہا۔ اسی طرح مجموعی طور پر اس سال جماعت دہم کے امتحان میں کل 36287طلباء وطالبات نے شرکت کی جسمیں 30726طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی اور مجموعی طورپرنتیجہ 85فیصد رہا۔ مجموعی طورپر2019کے اس سالانہ رزلٹ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سیدوشریف سوات سے میٹرک کے امتحان میں شامل ہونیوالے طلباء وطالبات میں ٹیپو مادل سکول کبل سوات کی طالبہ کرن خلیل رول نمبر127475نے 1100 نمبرات میں سے 1052 نمبرلیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، سوات پبلک سکول اینڈ کالج مینگورہ سوات کے طالب العلم شبیراحمد رول نمبر126328نے 1048نمبر لیکر دوسری جبکہ الازہرایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ پانڑ سوات کے طالب علم ظہیرالدین رول نمبر129907نے 1047 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جماعت دہم کے سائنس گروپ میں شامل ہونیوالے طلباء وطالبات میں ٹیپو مادل سکول کبل سوات کی طالبہ کرن خلیل رول نمبر 127475نے 1100 نمبرات میں سے 1052نمبرزلیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، سوات پبلک سکول اینڈ کالج مینگورہ سوات کے طالب العلم شبیر احمد رول نمبر 126328نے 1048نمبرلیکردوسری جبکہ الازہر ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ پانڑ سوات کے طالب علم ظہیرالدین رول نمبر129907 نے 1047نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جماعت دہم کے جنرل گروپ میں طلباء وطالبات میں سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے طالبات مس امارات رول نمبر105657نے 1100 نمبرات میں سے 921نمبرلیکرپہلی، مس حبیبہ رول نمبر105659نے 915 نمبرزلیکردوسری جبکہ مس بشریٰ رول نمبر 105644نے 914نمبرلیکرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ نتائج کے موقع پر سیکرٹری ایلیمنٹری ایجوکیشن ارشدخان، ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان، ایم پی اے عزیز اللہ گران، چیئرمین بورڈ سیدنبی شاہ، کنٹرولرعمرحسین خان ااوردیگرنے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شیلڈ اورانعامات تقسیم کئے۔