آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: تھانہ بحرین کے حدود مانکیال سے چوری شدہ موٹر کار برآمد، تین ملزمان گرفتار

سوات: تھانہ بحرین کے علاقے مانکیال میں گزشتہ ہفتے پیش آنے والے موٹر کار چوری کے واقعے میں ملوث تین افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سید احمد خان بن افرین ساکن مانکیال کی فیلڈر کار نامعلوم ملزمان نے چوری کی تھی، جس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے جاری تفتیش کے دوران بین الاضلاعی کار چور گروہ کا سراغ لگایا گیا، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں سنگین خان ولد علی جان ساکن اوڈیگرام، سلمان ولد عقل زادہ ساکن برہ درشخیلہ، اور محمد پرویش ولد درویش ساکن باماخیلہ مٹہ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے چوری شدہ فیلڈر موٹر کار برآمد کر لی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔