آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: تھانہ غالیگے کی حدود میں قتل کیس ٹریس، تین ملزمان گرفتار

سوات: تھانہ غالیگے کی حدود شنگردار میں پیش آنے والے قتل کیس میں پولیس نے تفتیش مکمل کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق 16 مارچ 2025 کو شنگردار میں محمد انور ولد عالم زیب ساکن شنگردار کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد مقتول کے چچا اورنگزیب خان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے کی تفتیش کے دوران شواہد کی روشنی میں قتل کی وجہ جائیداد کا تنازعہ سامنے آیا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رحمٰن سید ولد میاں گل ساکن منگلور، خان زیب ولد امیر زیب ساکن شنگردار اور سردار علی ولد امیر گل ساکن مٹلتان حال شنگردار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔