آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: تھانہ مدین پولیس کی کارروائی، قتل کیس کے دو ملزمان گرفتار

سوات: مدین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں خاتون کا بھائی زاہد اللہ ولد گلشن اور چچا زاد بھائی ثاقب اللہ ولد بخت جلال، ساکنان باز خیلہ مٹہ شامل ہیں۔
مدعی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔



