آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: تھانہ کبل اور تھانہ شکردرہ کے حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، مختلف فورسز کی شرکت

سوات: ضلع سوات کے تھانہ کبل اور تھانہ شکردرہ کے حدود میں پولیس کی جانب سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔ تھانہ کبل کے حدود میں یہ کارروائی ایس ایچ او حیات خان جبکہ تھانہ شکردرہ کے حدود میں ایس ایچ او بخت اللہ خان کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔
آپریشن میں بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو)، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، ڈی ایس بی، ایلیٹ فورس، اسپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔
پولیس حکام کے مطابق سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، غیرقانونی اسلحے اور مشتبہ سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرنا اور علاقہ میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنا تھا۔
ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں اس نوعیت کے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ مجموعی طور پر امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔



