آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: جنرل بس اسٹینڈ کی رحیم آباد منتقلی زیر غور، سٹی میئر شاہد علی خان

سوات (نمائندہ خصوصی) سٹی میئر لوکل گورنمنٹ سوات شاہد علی خان نے کہا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ کو واپس رحیم آباد منتقل کرنے کا معاملہ زیر غور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رحیم آباد میں کاروباری سرگرمیوں کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے، اور اگر بس اڈے کی واپسی سے شہری مسائل میں کمی آتی ہے تو اس تجویز کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رحیم آباد کے تاجروں اور فرمز کے نمائندوں کی تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور ان کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے۔ میئر شاہد علی خان نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے، جس میں ٹرانسپورٹ برادری کو بھی سنجیدگی اور جانفشانی سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ابراہیم خان، حاجی نواب، محمد یعقوب، امان نذیر، فاروق خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

سٹی میئر نے کہا کہ اڈے سے متاثرہ افراد کی ممکنہ حد تک حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ایسے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے جن سے عوام کی مشکلات کم ہوں۔ انہوں نے تاجروں اور دیگر فرمز کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button