سوات: جہانزیب کالج نیو کیمپس کے سامنے فائرنگ، 20 سالہ نوجوان جاں بحق

سوات: جہانزیب کالج نیو کیمپس کے مین گیٹ کے سامنے فائرنگ کے واقعے میں 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے مبینہ طور پر کالج کے مین گیٹ کے سامنے خود پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور نوجوان عباد ولد سجاد علی، سکنہ اجرنگ، کو سنٹرل ہسپتال سیدو منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Show More
Back to top button