آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: خوازہ خیلہ میں باراتی کار حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، دو زخمی

سوات: خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں بارات میں شامل ایک موٹر کار تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت داؤد خان اور شاد خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button