آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: خوازہ خیلہ میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ ریاض الحق نے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقوں بابو اور بانڈئی میں قائم غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ مویشی منڈیوں کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران منڈی مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے مویشی فوری طور پر ٹی ایم اے کی جانب سے مختص کردہ سرکاری مویشی منڈی منتقل کریں۔ انتظامیہ کے مطابق منڈی مالکان نے ہدایات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایم اے کی سرکاری مویشی منڈی کا دورہ بھی کیا، جہاں جانوروں کے لیے سایہ دار جگہ، پانی کی فراہمی، خریداروں کے لیے انتظار گاہ اور ویٹرنری سہولیات سمیت انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button