آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: خوازہ خیلہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ملزمان فرار

سوات: خوازہ خیلہ کے علاقے بانڈی چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رحمت علی ولد بخت روان سکنہ کنڈو بونیر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔



