آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: دریائے سوات کے حساس مقامات پر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ، واٹر پوائنٹس قائم

سوات () ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو 1122 سوات کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سوات اور دیگر تفریحی و حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات کے تحت مختلف مقامات پر واٹر پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں چوبیس گھنٹے تربیت یافتہ ریسکیو اہلکار تعینات رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری امدادی کارروائی کی جا سکے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے بحرین، خوازہ خیلہ، چارباغ، فضاگٹ بائی پاس، کبل اور بریکوٹ کے دریائی حساس مقامات پر خصوصی واٹر پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹیمیں مسلسل نگرانی اور گشت میں مصروف ہیں، جبکہ شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریا اور ندی نالوں کے قریب غیر ضروری طور پر جانے سے گریز کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر ایمرجنسی سروس 1122 سے رابطہ کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button