آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: رحیم آباد میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو آپریشن کے بعد قابو پالیا گیا

سوات:  بابوزئی کے علاقے رحیم آباد میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی فائر فائٹرز ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں، جبکہ چارباغ، خوازہ خیلہ، مٹہ اور بریکوٹ کے اسٹیشنز سے بھی فائر وہیکلز اور عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

ریسکیو آپریشن میں 5 فائر وہیکلز، 1 واٹر باؤزر اور 1 ایمبولینس نے حصہ لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے دو گھنٹے مسلسل محنت کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا، جس سے اردگرد کی آبادی کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

آپریشن کے دوران اسٹیشن انچارج بخت روان موقع پر موجود رہے اور کارروائی کی نگرانی کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button