آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: سانحہ سوات پر کارروائی، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل

سوات (نمائندہ): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر سانحہ سوات میں ناقص کارکردگی کے باعث متعدد افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ فراز احمد مغل کے مطابق، ابتدائی کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ، اے ڈی سی ریلیف اور ریسکیو 1122 کے ضلعی انچارج کو معطل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو باقاعدہ انکوائری کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے



