آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ پر تھانہ بنڑ پولیس کی کارروائی، بچے پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

سوات: گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مظہر ایجوکیشن سکول شاہدرہ کے ایک بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ وائرل پوسٹ پر ڈی پی او سوات ناصر محمود کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ بنڑ حضرت حسین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے پر وحشیانہ تشدد کرنے والے ملزم قاری حمید خان ولد صابر خان ساکن عالم گنج کو گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف تھانہ بنڑ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔