سوات سٹوڈنٹس سرکل کا انڈیا میں حجاب پر پابندی لگانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات سٹوڈنٹس سرکل کے زیر اہتمام انڈیا کارناٹک میں حجاب پر پابندی لگانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے مطالبات کے حق میں خوب نعرہ بازی کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر واصف بصیر، نائب صدر محمد بن ابراہیم نے کہا کہ گذشتہ روز انڈیا میں ایک مسلمان لڑکی نے حجاب کے حق میں اواز بلند کیا تھا جس کے بعد بھارت حکومت نے وہاں پر حجاب پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جس پرانڈیا میں مسلمانوں کا احتجاجی مظاہرے جاری ہے، انہوں نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ حجاب مسلمان عورت کیلئے ایک پردہ ہے اور جس پر پابندی لگانا مسلمان عورت سے سرار ظلم اور زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس بارے میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کے انڈیا میں اس حوالے سے جو بل پاس کیا گیا ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل ازاری کی گئی ہے، اس کے خلاف دنیا کے سطح پر اواز اٹھایا جائے اور مسلمانوں کو ان کے مذہبی طور طریقوں پر چلنے کی آزادی جائے، انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام مسلم ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ انڈیا کے خلاف ایک ہو کر اواز اٹھا ئیں اور مسلمان ہونے کا ثبوت پیش کریں۔