آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات : سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں  سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، کالام میں سیاحوں کی بھیڑ،ہوٹلوں میں کمرے کم پڑ گئے۔ سوات کے سیاحتی مقامات کالام،بحرین،مالم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث ہوٹلوں میں کمرے کم پڑ گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق کالام میں دیر رات تک سیاحوں کی گاڑیاں داخل ہوتی ہین اور زیادہ تر لوگ کالام میں رات گزار کر مہوڈنڈ کی طرف نکل پڑتے ہیں۔ کالام میں سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد کے بعد ہوٹلوں میں کمرے پڑگئے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو کالام میں کمرے ملنا مشکل ہو جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button