آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات سیدو میڈیکل کالج میں نیشنل سائیکاٹری کانفرنس کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو میڈیکل کالج میں نیشنل سائیکاٹری کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے بہترین ماہر نفسیات نے شرکت کی،کانفرنس میں سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا محمد یحییٰ اخونزادہ کو بطور مہمان خصوصی بلایا گیا تھا اس موقع پر ماہرین نفسیات نے اپنے تحقیقی مقالات پیش کئے اور لمبے عرصے تک دہشتگردی سے متاثرہ ملاکنڈ ڈویژن باالخصوص سوات میں نفسیات کی وجوہات کو اجاگر کیا اور اس سے نمٹنے کیلئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں مقررین میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج کراچی کے شعبہ نفسیات کے سربراہ و پاکستان سائیکاٹرک سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی، جناح میڈیکل کالج کے شعبہ سائیکالوجی کی سربراہ میڈم روزینہ اور سیدومیڈیکل کے سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر اشفاق خان شامل تھے انہوں نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں سادہ طرز زندگی اور صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نفسیاتی امراض سے بچنے کیلئے مفید مشورے دیئے انہوں نے نوجوان ڈاکٹروں سے درخواست کی کہ وہ نفسیات کے شعبے میں بھی آگے آئیں کیونکہ پاکستان کو اس وقت 9 ہزار ماہر نفسیات کی ضرورت ہے لیکن ملک میں صرف پانچ سو ماہرین دستیاب ہیں جو نفسیاتی مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کیلئے ناکافی ہیں اس موقع پر سیکرٹری صحت نے سیدو میڈیکل کالج اور پاکستان سائیکاٹری سوسائٹی کو اس اہم کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی اور اعلان کیا کہ کانفرنس کی سفارشات کی روشنی میں صوبائی مینٹل ہیلتھ ایکٹ میں بہتری لائینگے سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق نے سیکرٹری صحت اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس ملاکنڈ ڈویژن کی ڈاکٹرز برادری، میڈیکل کے طلباء اور عام لوگوں میں نفسیاتی صحت سے اگاہی پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button