آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: شاہ ڈھیرئی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، معمر شخص جاں بحق، بھتیجی شدید زخمی

سوات (زما سوات): تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈھیرئی بیانو میں جائیداد کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ملزمان کی فائرنگ سے ایک معمر شخص جاں بحق اور ان کی بھتیجی شدید زخمی ہو گئی۔
واقعے کے بعد زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی حبیب سید خان کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع کا نتیجہ ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔