آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: شموزئی میں سابقہ دشمنی پر دوفراد کو قتل کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) شموزئی میں سابقہ دشمنی کی بنا پر فریقین میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقے شموزئی میں سابقہ دشمنی کی بنا پر دو فریقین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں مخالف فریق کی فائرنگ سے باچا زادہ ولد میر رحمان سکنہ ڈیڈہ ور اور خان گل ولد شاہی زمان سکنہ ڈیڈہ ور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی جانب سے 2019 میں اپنے مخالف فریق سے ایک بندے کو مارا تھا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button