آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: شینگر دار میں تین سالہ بچی 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر شدید زخمی

سوات (زما سوات) – بریکوٹ کے علاقے شینگر دار میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تین سالہ بچی ملائکہ دختر لیاقت کھیلتے ہوئے تقریباً 35 فٹ گہرے کنویں میں گر گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو کنویں سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ تاہم، گرنے کے باعث بچی کو شدید چوٹیں آئیں، جس پر ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت میں اسے تحصیل ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button