آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: صحافی سیراج الدین شہید کی بارہویں برسی منائی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں عسکریت پسندی کے دوران شہید صحافی سراج الدین کی بارہویں برسی منائی گئی، شہید سراج الدین آج ہی کے دن بارہ سال قبل جام شہادت نوش کرگئے تھے جب وہ ڈی ایس پی جاوید اقبال کے جنازے میں شریک تھے۔اُن کی شہادت کے بارہ سال مکمل ہونے پر ان کی رہائش گاہ پر ایک تعزیتی تقریب اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں علاقے کی لوگوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی اور شہید سراج الدین کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید سراج الدین سوات کی صحافت میں منفرد مقام رکھتے تھے اور انہوں نے اپنی پچیس سالہ صحافتی زندگی میں متعدد بیرونی ممالک کے دورے کئے تھے اس دوران وہ مختلف اخبارات کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیلی ویژن سے بھی وابستہ رہے اسی بناء پر انہیں اپنے وقت کے صحافتی میدان میں منفرد مقام حاصل رہا۔ سراج الدین کی شہادت کے بعد ان کے فرزند ہارون سراج آج کل صحافت کے میدان میں شہید والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم صحافتی حلقوں میں آج بھی شہید سراج الدین کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button