آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: عدالت نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف فیصلہ سنا دیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) محکمہ گیس حکام کے خلاف دائیر کیس میں عدالت نے فیصلہ سنادیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صارفین کورٹ نے گیس حکام کو میرٹ پر کام کرنے کا حکم دیدیا۔ذرائع کے مطابق عثمان غنی اورعبدالغفور کی طرف سے دائیردرخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سنادیا۔ عثمان غنی اورعبدالغفور کی طرف سے ممتاز قانون دان لیاقت علی خان عدالت میں پیش ہوئیں، وکیل نے دلائل کے ساتھ مقدمہ پیش کردیا، عدالت نے گیس حکام کو من پسندی اور اقربہ پروری سے روک دیا۔

بلاتفریق کام کرنے کی ہدایت کردی، اہل کبل نے عدالتی فیصلے کو قانون کی عملداری اورحق پر مبنی فیصلہ قراردیا، تفصیلات کے مطابق کبل سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی شخصیا ت عثمان غنی اورعبدالغفور کی طرف سے پورے گاؤں کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /صارفین کی عدالت میں محکمہ سوئی گیس کے حکام کی اقربہ پروری، من پسندی اور میرٹ کے خلاف کام کرنے پردرخواست دائیرکی تھی۔ اورواضح کیا گیاتھاکہ گیس پائپ لائن بچھانے اورمیٹر لگانے میں پسند ناپسند سے کام لیاجارہاہے اور علاقے کے عوام کی طرف سے محکمہ گیس کے متعلقہ حکام سے لوگوں کی تحفظات کاذکرکیاگیاتھا جبکہ ان کے موکل ممتاز قانوندان لیاقت علی خان ایڈوکیٹ آف غوریجہ عدالت میں پیش ہوئیں اور دلیل کے ساتھ مقدمہ پیش کردیا۔

جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ سوئی گیس حکام کو اس بات کا پابند بنادیاہے کہ وہ گیس پائپ لائن بچھانے اورمیٹرلگانے اوردیگرمعاملات میں میرٹ کاخیال رکھے۔ میرٹ کے جبکہ کسی بھی اقدام سے گریز کیاجائے۔ عدالت کبل میں گیس حکام کی طرف سے لوگوں کو درپیش مسئلہ کے حوالے سے انصاف پر مبنی فیصلہ سنادیااورگیس حکام کوسختی سے ہدایت کی کہ وہ میرٹ پرکام کریں جس پر لوگوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو انصاف پر مبنی فیصلہ قراردیاہے اوراس فیصلے پر اپنے بھرپور اعتماد کااظہارکیاہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button