آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: غیرت کے نام پر ممانی قتل کیس، مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

سوات: کبل کے علاقے سویگلی میں غیرت کے نام پر ممانی کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم اپنے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سویگلی میں مسماۃ (ج) کے قتل کا مقدمہ تھانہ کبل میں درج کیا گیا تھا، جس میں عمر زیب ولد مانڑو، ساجد اللہ اور شفیع اللہ پسران بخت زرین نامزد تھے۔ ڈی پی او سوات کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button