آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: فضاگٹ کے مقام پر نامعلوم شخص کی لاش بر آمد کرلی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) فضاگٹ کے مقام پر دریائے سوات سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد کرلی گئی۔ ریسکیو1122 کے ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے فضاگٹ کے مقام پر دریائے سوات سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد کرلی گئی ،ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو دریاء سے نکال کر سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔