سوات: فلک سر پر موجود کوہ پیما میاں سید علی شاہ کی میت کی ریکوری کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ

سوات: فلک سر پہاڑ کی دشوار گزار چوٹی پر کئی روز سے موجود کوہ پیما میاں سید علی شاہ کی میت کی ریکوری کے لیے ہیلی کاپٹر فلک سر کی جانب روانہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ڈرون کے ذریعے میاں سید علی شاہ کی میت کی لوکیشن کی تصدیق کے بعد ریکوری آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت کو محفوظ طریقے سے دشوار گزار چوٹی سے نیچے منتقل کرنے کی کوشش کرے گی۔
اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے میت کی جلد واپسی کی امید ظاہر کی ہے۔



