آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: ماموسی بالاسور میں گھروں پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ میں ملوث تین افراد گرفتار

سوات: تھانہ شہیدانوں وینی چپریال کے علاقے ماموسی بالاسور میں رات کے وقت گھروں پر پتھر پھینکنے اور ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ شہیدانوں وینی چپریال محمد آیاز خان کو شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ نامعلوم افراد رات کے وقت گھروں پر پتھر پھینکتے ہیں اور ہوائی فائرنگ کرتے ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ شکایات کے پیش نظر ایس ایچ او محمد آیاز خان نے ایڈیشنل ایس ایچ او عبد الکلام خان، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ اور پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت معاذ اللہ ولد محمد غنی، سعید احمد ولد حبیب احمد اور حضرت جمال ولد صابر خان ساکنان ماموسی بالاسور کے طور پر ہوئی ہے۔۔ جن کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، دو عدد پستول اور  30 عدد کارتوس برآمد کرلئے گئے ہے 

Related Articles

Loading...
Back to top button