آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: مزید سات افراد میں کورونا کی تصدیق،تعداد113ہوگئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں مزید سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، محکمہ صحت سوات کے مطابق ضلع سوات میں مزید سات افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد113ہوگئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق مزید سات افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 36تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں اب تک 757کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 482 افراد کے ٹیسٹ منفی اور113 افراد کے مثبت آئے ہیں۔162 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ ابھی تک نہیں آئے جبکہ اب تک گیارہ افراد جاں بحق ہق چکے ہیں۔