آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات : مزید22افراد کورونا سے متاثر،تین خواتین انتقال کرگئیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید 22 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد275ہوگئی جبکہ تین خواتین کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں مزید22 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد275 ہو گئی ہیں، محکمہ صحت کے مطابق مینگورہ کے علاقے رنگ محلہ سے تعلق والی کورونا سے متاثرہ تین خواتین جاں بحق ہوگئیں ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد17 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق 1513کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 1020افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ52افراد کے ٹیسٹ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے اسی طرح ضلع بھر میں 78افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button