آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: منشیات اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

سوات () سیدو شریف کے علاقے گلکدہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک مطلوب ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ادریس ولد رسول خان، سکنہ گلکدہ سیدو شریف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او سیدو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، تاہم پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے دفاعِ خود میں جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ملزم زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم منشیات فروشی، ڈکیتی، گاڑی چوری، پولیس حراست سے فرار اور اقدام قتل سمیت 43 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔



