آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: منگورہ بازار میں پرائس مانیٹرنگ کنٹرول ڈیسک قائم

سوات: خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر ضلع سوات میں پرائس کنٹرول اور مانیٹرنگ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کی زیر نگرانی منگورہ بازار میں پرائس مانیٹرنگ کنٹرول ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق عوام کسی بھی قسم کی گراں فروشی، غیر معیاری خوراک، ذخیرہ اندوزی یا سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کی شکایت مذکورہ ڈیسک پر درج کروا سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔