آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات موٹروے کو بھی ہر قسم ٹریفک کے لئے بند دیا گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مولانا فضل الرحمن کے پلان بی نے جی ٹی روڈ کے بعد سوات موٹروے کو بھی بند کردیا، ملاکنڈ ڈویژن کے عوام محصور گئے ۔ ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کے کارکنوں نے سوات تا پشاور جی ٹی روڈ کو بند کرنے کے بعد سوات موٹروے کو بھی ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور جے یوآئی کارکنوں کے درمیان ہونے والے مزاکرات ناکام ہوئے جس کے بعد جے یو آئی کے کارکنوں نے کینٹینرز لگاکر جی ٹی روڈ کو بند کردیا جبکہ موٹر وے کے ایک سائیڈ پر بھی مختلف چیزیں رکھ کربند کردیا ہے ۔ موٹر وے بند ہونے کی وجہ سے مالاکنڈ ڈویژن کے عوام محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔