آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: موٹر کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق،آٹھ زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ) چارباغ کے علاقے مراد آباد میں مالم جبہ روڈ پر موٹر کار حادثے کا شکار ہو گئی،ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق تحصیل چارباغ کے علاقے مراد آباد مالم جبہ روڈ پر موٹر کار کھائی میں جا گری جس کے باعث گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد  جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد اور پولیس نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں لطیف شاہ،زوجہ انعام شاہ اور یوسف شاہ کی بیٹی شامل ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button