آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: مٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

سوات کے علاقے مٹہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمی کو فوری طور پر مٹہ ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔



