آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: مینگورہ تختہ بند میں مردہ چکن سپلائی کرنے والا قیمہ یونٹ پکڑا گیا، دکان سیل

مینگورہ: ضلعی انتظامیہ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے تختہ بند میں کارروائی کرتے ہوئے ایک چکن قیمہ یونٹ سے بڑی مقدار میں مردہ چکن اور قیمہ برآمد کرلیا، جو مبینہ طور پر مختلف شوارمہ شاپس کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق برآمد شدہ مردہ چکن کو موقع پر ہی ٹی ایم اے ڈمپنگ گراؤنڈ میں تلف کر دیا گیا، جبکہ چکن شاپ کو سیل کرکے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت مزید کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button