آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: مینگورہ پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث ملزم گرفتار

سوات: تھانہ مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ریاض عرف باغونڈی ولد میرا جان ساکن امانکوٹ کو ایس ایچ او تھانہ مینگورہ قریب اللہ خان کی نگرانی میں گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز غوری کندہ حاجی بابا میں ابوبکر ولد فضل زادہ ساکن بانڈی تحصیل کبل (حال مقیم ڈنڈونو قلعہ رحیم آباد) پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کی تھی۔ زخمی کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق فریقین کے درمیان رقم کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button