سوات: مینگورہ پولیس کی کارروائی، ڈانس پارٹیوں کے انعقاد پر دو ملزمان گرفتار، شراب اور قابل اعتراض ویڈیوز برآمد

سوات: تھانہ مینگورہ پولیس نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے حجرے میں ڈانس پارٹیاں منعقد کرنے اور مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سوات پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملوک آباد کے رہائشی واجد عمر اور نگار پسران شیر محمد کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 لیٹر شراب اور موبائل فونز سے قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Show More
Back to top button