آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں امن و امان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے،ڈی پی او

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک سمیت امن و امان کو برقراررکھنا اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنت نظیر وادی سوات میں سال کے 12 مہینے سیاح آرہے ہیں جن کی تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلیے تمام تر کوششیں کی جاری ہے اور سیاحوں کے تحفظ کے لئے بالائی علاقوں میں ٹورسٹ پولیس بھی تعینات ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر پر پورے ملاکنڈ ڈویژن کا رش ہے جس کی وجہ سے ٹریفک مسائل ہے لیکن اسکے لئے جامع پلان تشکیل دیا جارہا ہے جس پر عمل درآمد سے ٹریفک مسائل میں کمی آئیگی اور عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا جبکہ جرایم پیشہ افراد کے خلاف منظم آپریشن کا حکم دے دیا ہے اور ضلع بھر میں ڈی آئی جی محمد اعجاز خان کی ہدایات پر جرایم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہے جس میں کامیابیاں مل رہی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button