آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں امن کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، آر پی او ملاکنڈ محمد سعید وزیر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 اکتوبر 2018ء) صاف وسرسبز پاکستان کی قومی مہم میں پولیس فورس بھی اسی جذبے سے حصہ لے رہی ہے جسطرح دیگر قومی مہمات میں شریک ہوتی اور انہیں کامیاب بناتی رہی ہے سوات میں امن واپس لانے اوردہشت گردی ختم کرنے کیلئے سوات پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جس پر نہ صرف سوات کے عوام بلکہ پوری قوم کو فخر ہے سوات پولیس کیلئے ان خیالات کو اظہار ریجنل پولیس آفیسر محمد سعید خان وزیر نے پختونخوا ریڈیو ایف 98 سوات کے ہفتہ وار پروگرام ”حال احوال“ میں کیا ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ ماضی میں دیگر محکموں کی طرح پولیس کے محکمے میں بھی کچھ کمزوریاں تھیں جسکی وجہ سے عوام بھی اس سے دلبرداشتہ ہوگئے تھے لیکن موجودہ اور پچھلی حکومت کی مسلسل اچھی پالیسیوں اور قانون سازی سے اب اس محکمے میں بہت بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے عوام کا اعتماد بھی پولیس پر بحال ہوگیا ہے عوام کو بہترین اور فوری انصاف کی فراہمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد سعید خان وزیر کا کہنا تھا کہ تھانوں کی سطح پر مصالحتی کونسلوں (ڈی آر سی) کے قیام سے اب لوگ زیادہ تر اپنے مسائل خود مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں جسکو پولیس کی کامیاب پالیسی قرار دیاجاسکتاہے ڈی آرسی کی بدولت لوگوں کے پیسوں اور وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ فوری انصا ف کی فراہمی بھی یقینی ہوگئی ہے سوات میں منشیات فروشوں کو خبر دار کرتے ہوئے آرپی او نے کہا کہ ان کی تر جیحات میں سوات کو نشہ آور اشیاء اور منشیات فروشوں سے پاک کرنا بھی شامل ہے جس کیلئے انہوں نے بھرپور حکمت عملی بنائی ہے منشیات فروشوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے سخت سے سخت سزادلوائی جائے گی انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ منشیات کی روک تھام کیلئے وہ بھی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کی پرورش ایسی کریں کہ لوگ خود بخود نشہ آور اشیاء سے نفرت کریں سوات میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو بہترین سہولیات اوران کی سیکورٹی کو محکم بنانے کیلئے ٹوریسٹ پولیس کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے آرپی او نے کہا کہ یہ نئی پولیس فورس سیاحوں کی ہرقسم کی خدمات کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیاحوں کیلئے گن مین کا بھی کردارادا کرتی ہے آرپی او کا کہنا تھا کہ ٹوریسٹ پولیس کی خدما ت کی وجہ سے ہی سوات میں اب ٹریفک ودیگر مسائل سیاحتی سیزن میں بہت کم ہوگئے ہیں اور سیاحوں کی آمد میں اضافہ بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم یہاں ان کو نہ صرف سیکورٹی دیتے ہیں بلکہ ان کی رہنمائی بھی اچھے انداز اور پرخلوص طریقے سے کرتے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button