سوات میں انسداد خسرہ مہم کامیابی کیساتھ اختتام پذیر، چار لاکھ کے قریب بچوں کو ٹیکے لگائے گئے
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 نومبر 2018ء) سوات میں 74 یوسیز میں خسرہ مہم کامیاب پانچ سال کے بچوں 3لاکھ 92ہزارسات سو ستائیس کو ٹیکے لگاکر 103فیصد کا ٹارگٹ پورا کیا پہاڑی علاقوں میں مشکلات کے باوجود ٹیمیں جو کہ ٹوٹل379 میں آؤٹ ریچ ٹیم 76 موبائل ٹیم 25 اور278 سنٹرز کے ساتھ 74مانیٹرنگ ٹیمیں ڈی ایچ او سیکنڈ لیول پر ڈی سی اے سیز سمیت تشکیل دے کر ضلع بھر میں اخبارات لاؤڈسپیکر کے ذریعے مہم چلایا جو کہ پندرہ تا ستائیس اکتوبر تک جاری رہالوگوں کو خسرہ بیماری کے آگاہی اور معلومات ہونے کے وجہ سے دلچسپی لی ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر غلام سبحانی خسرہ مہم کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاڈاکٹر غلام سبحانی نے کہا کہ رواں سال ڈینگی سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے تھے فوگنگ سپرے اور واسا کے تعاون سے مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم بھی چلایاعوام نے بھرپور تعاون کی حساس یوسیز میں 22مقامات پر فری میڈیکل کمیپ انعقاد کرکے مفت ٹسٹ ادویات تشخیص اور مچھر دانے بھی تقسیم کئے گئے ڈی ایچ او نے مزید کہا کہ خسرہ مہم میں لوگوں کی دلچسپی کا اصل وجہ ان بیماری کے بارے معلومات موجود ہونا ہے خسرہ کے موجودگی علامات میں سے چند وٹامن کمی اسہال نمونیا چمڑے بیماری وغیرہ کا ہونا ہے ڈاکٹر غلام سبحانی نے مزید کہا کہ خسرہ مہم میں سوات کو 74یوسیز میں کامیاب رہا تاکہ مستقبل میں ان بچوں کو اس قسم کی بیماریوں سے بچایا جا سکے اور صحت مند معاشرہ کے تشکیل میں کردار ادا کرسکیں سوات کواس قسم کے بیماریوں سے بچاؤ میں عوام کاتعاون قابل دید اقدامات کو مزید بہتر بنانے میں بھرپور کوشش کریں گے