آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں انسداد ڈینگی مہم ، ڈی سی سوات کی سربراہی میں اہم اجلاس، اہم ترین ہدایات جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 جولائی 2018ء) سوات میں ماضی میں ڈینگی کی شکایات جبکہ حال ہی میں پشاور میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی اور کیس رپورٹ ہونے کے پیش نظر ڈی سی سوات کا تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ساتھ انسدادِ ڈینگی کے حوالہ سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ حکام کو گرمی کے موسم اور برسات شروع ہونے کے ساتھ ہی موثر احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ضلعی انتظامیہ کا محکمہ صحت، ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم ایز کے تعاون سے بھرپور انسداد ڈینگی اور اگاہی مُہم چلانے کا فیصلہ بھی ہوا اس سلسلہ میں ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرصدارت انکے دفتر سیدو شریف میں منعقدہ اجلاس میں ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام ضلعی محکموں کی ڈینگی سے متعلق ماہ جون کی کارکردگی کی انفرادی رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا اور اُن کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں ڈی سی سوات نے ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنروں، ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم ایز) اور ڈبلیو ایس ایس سی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی متعلقہ تحصیلوں میں بازار و مارکیٹوں، قبرستانوں، ٹائر شاپش، کباڑخانوں، جوہڑوں، پارکوں اور گلی کوچوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں نیز باقاعدگی سے فوگ سپرے کا اہتمام کریں انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد کو انسداد ڈینگی سے متعلق فوکل پرسن مقرر کرنے کا اعلان کیا اور تمام اداروں کو ڈینگی سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کرنے اور موثر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ڈینگی کے حوالہ سے منعقدہ اس جائزہ اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹی ایم اوز نے شرکت کی حکام نے ڈی سی سوات کو بتایا کہ ان کے حُکم پر ڈی ایچ او کے دفتر میں ڈینگی کنڑول سیل فعال بنایا جا چُکا ہے جبکہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ سوات انسدادِ ڈینگی مہم ضلع بھر میں پورے زور و شور سے شروع کر چکی ہے ساتھ ہی سیدو گروپ ہسپتال میں ممکنہ مریضوں کیلئے ایک الگ وارڈ بھی قائم کیا جا چُکا ہے تاہم یہ بات کافی خوش آئند ہے کہ اب تک ضلع سوات میں کوئی بھی ڈینگی کیس سامنے نہیں آیا ہے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے اس ضمن میں ڈینگی آگاہی مہم، میڈیا منیجمینٹ اور ریپڈ رسپانس ٹیموں کو فعال بنانے کی ہدایت کی انہوں نے اس ضمن میں ایف ایم ریڈیو سوات کی اگاہی مہم کو بھی سراہا اور اسے جاری رکھنے کی ہدایت کی انہوں نے گلی محلوں اور گھروں کے باہِر ڈینگی لارواکے امکانات ختم کرنے کیلئے کیمیکل سپرے یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی حکام نے بتایا کہ ڈینگی خطرات کے پیش نظر ضلع کے طبی مراکز میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں ایمر جنسی بنیادوں پر لگائی گئی ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button