آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات میں برف باری جاری، کالام شاہراہ بند

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث کالام شاہراہ اور دیگر لنک سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سے سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث کالام کی مین شاہراہ کئی مقامات پر بند ہو گئی ہے اور بالائی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ انتظامیہ اور ریسکیو1122کی جانب سے سڑکوں کی بحالی کے لئے کام شروع کردیا ہے۔