آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں بھی بریسٹ فیدنگ کا عالمی ہفتہ منایا جا رہا ہے

وات(زما سوات ڈاٹ کام) ملک بھر کی طرح سوات میں بھی بریسٹ فیڈنگ کا عالمی ہفتہ منایا جا رہا ہے ، اس حوالے سے محکمہ صحت سوات کی جانب سے آگاہی واک اور سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں صحت کے لئے کام کرنے والے مختلف تنظیموں سے مرد و خواتین نے شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او سوات محمد سلیم خان نے کہا کہ ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا اور سوات میں یہ سلسلہ ایک مہینے تک جاری رہے گا، تاکہ ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے لوگوں اور خاص کر ماؤں کو آگاہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ نومولود بچے کےلئے ماں کا دودھ بہت ضرورہی، بچے کے پیدائش ہوتے ہی اسے ماں کا دودھ دینا چاہئے، سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے فہد خان، نیولفر،ڈاکٹرعبداللہ خان اورڈاکٹر فضل عارف نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کے لئے بہت مفید ہے، ماں کا دودھ پینے سے بچہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے جبکہ ماں کے ساتھ بچے کی باؤنڈنگ ہوجاتی ہے ، بچے کو چھ ماہ تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلائیں حتیٰ کہ پانی بھی نہیں پلائیں،چھ ماہ کی عمر سے اضافی خوراک شروع کروائیں، کیونکہ چھ ماہ کے بعد بچے کی اچھی نشونما کے لئے ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ بچے کو اضافی خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے، مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ماں کے دودھ کے علاوہ ڈبہ کے دودھ اور دیگر جانوروں کے دودھ سے اجتناب کریں۔سیمنار کے اختتام پر واک بھی کیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button