آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں بھی پانی کا عالمی دن منایا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:22مارچ2018)سوات میں پانی کا عالمی دن منایا گیا ،اس حوالے سے واٹراینڈسنیٹشن کمپنی کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں تقریب منعقدہوئی اوربعدازاں نشاط چوک تک واک کیاگیا ،اس موقع پر واساکے ڈائریکٹر شیدامحمد ،تحصیل ناظم اکرام خان ،اختر خان ایڈووکیٹ اوردیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بائیس مارچ کو پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد پانی کی اہمیت اورافادیت کو اجاگر کرنا ہے ،انہوں نے کہاکہ پانی ایک ایسی نعمت ہے جس کے بغیر کوئی بھی ذی روح زندہ نہیں رہ سکتا مگر افسو س کی بات ہے کہ ہم پانی کو نہ صرف بری طرح ضائع کررہے ہیں بلکہ اسے مضر صحت بھی بنا رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ دریاؤں،کنوؤں اورچشموں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہوتی جارہی ہے جو ایک قابل تشویش امر ہے جبکہ گندے پانی کا استعمال کئی قسم کے خطرناک امراض کا سبب بھی بن رہاہے ،انہوں نے کہاکہ گلی کوچوں میں لائنوں سے مسلسل پانی ضائع ہورہاہے مگر کسی کو اس کا احساس نہیں یہی وجہ ہے کہ جگہ جگہ پانی کی قلت پیداہورہی ہے ،واٹر ڈے منانے کا مقصد پانی کو ضائع ہونے سے بچانابھی ہے لہٰذہ اس ضمن میں عوام کو اپنا کرداراداکرنا چاہئے تاکہ پانی ضائع ہونے سے بچ سکے ،انہوں نے کہاکہ پانی کوگندگی اورضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہم سب کو اپناکرداراداکرنا ہوگا،بعدازاں شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا کر سوات پریس کلب سے نشاط چوک تک واک کیا ،اس موقع پرتحصیل کونسلرزاہدخان عرف بازخان،ضلعی کونسلر نثار خان،دیگر ضلعی وتحصیل کونسلروں سمیت ٹی ایم اے عملہ اور سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button