سوات میں تیسرے انڈر23 گیمز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:02فروری2018)خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی وکھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں نوجوانوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ تندروست اور صحت مند رہنے کیلئے کھیل کود کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اوراس مقصد کیلئے صوبے میں 110پلے گراونڈز تعمیر کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں تیسرے انڈر 23گیمز کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک سوات و رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان ،ڈاریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا ،ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سوات،ضلع سوات سپورٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے علاوہ کھلاڑوں کے بڑے تعداد موجود تھے ۔واضح رہے کہ ضلع سوات کے ٹرائلز 3فروری سے 8 فروری تک ہونگے۔محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں 6کروڑ 50لاکھ روپے کے خطیر رقم سے انڈر 23گیمز منعقد کررہے ہیں ۔جن میں 15گیمز میل اور 13گیمز فیمیل کیلئے ہونگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ڈویثرنوں میں جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس کمپلکس بھی تعمیر کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ تمام تحصیلوں کے سطح پر بھی تحصیل پلے گراونڈز پر تعمیراتی کام زورو شور سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں نوجوانوں کیلئے 50کروڑ روپے کے لاگت سے مٹہ سپورٹس کمپلکس پر عنقریب تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائیگا جن میں کھلاڑیوں کیلئے تمام تر سہولیات فراہم ہونگے۔محمود خان نے مزید کہا کہ گراسی گراونڈ کے مزید تزین و آرائش کیلئے 6کروڑ روپے کی PC1منظور ہوچکا ہے۔